Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روس نے ایران کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ کھول دیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کرتے ہوئے مختلف سامان اور ڈرونز کے پرزے بحیرہ قزوین کے ذریعے منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس اور ایران کے درمیان دفاعی اور تجارتی تعاون میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، روس بحیرہ قزوین کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے فراہم کر رہا ہے، جس سے ایران کے ڈرون ذخیرے اور عسکری صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ روسی تعاون جاری رہنے کی صورت میں ایران مستقبل میں اپنی ڈرون ٹیکنالوجی اور پیداواری صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے، روس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بعض سامان کی منتقلی کیلئے بھی متبادل راستہ استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کو درپیش ممکنہ رکاوٹوں سے بچایا جا سکے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تقریباً 20 لاکھ ٹن روسی گندم بھی بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کی جا رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ مغربی ممالک اس پیش رفت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، تاہم روس اور ایران کی جانب سے اس رپورٹ پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں۔تین اہم گرفتاریاں،وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں