Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وائٹ ہائوس کی ترجمان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ایران نے مبارکباد کیساتھ سکول میں معصوم شہید بچوں کی یاد دلادی

ایران نے وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ(Keroline leavitt) کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے فروری میں ایرانی شہر مناب کے اسکول پر ہونے والے حملے کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔

ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جس طرح لیویٹ کی بیٹی معصوم اور پیاری ہے، اسی طرح مناب میں مارے جانے والے بچے بھی معصوم تھے۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو اپنی دوسری اولاد، بیٹی ویویانا کی پیدائش کا اعلان کیا۔

عوام کیلئے بری خبر،آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے تصویر بھی شیئر کی۔ لیکن اس خوشی کے موقع پر ایران نے ایک تنقیدی پیغام بھی جاری کیا۔


آرمینیا میں ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا، آپ کو مبارک ہو۔ بچے معصوم اور پیارے ہوتے ہیں۔مناب کے اسکول میں آپ کے باس کے ہاتھوں مارے جانے والے 168 بچے بھی بچے تھے، جن کے حملے کا آپ نے دفاع کیا تھا۔ جب آپ اپنی بیٹی کو چومیں تو ان بچوں کی ماں کو بھی یاد کریں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 28 فروری کو مناب کے ایک پرائمری اسکول پر حملے میں 73 لڑکے اور 47 لڑکیاں شہید ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں