Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستان کا آذربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی کا اہم معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کا آذربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگیا، پاکستان اسٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا، پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی معاہدے پر عملدرآمد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

یہ بھی پڑھیں