Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

چترال میں 18 سے 20 اپریل تک ہونے والے میٹرک کے پرچے منسوخ

چترال (ویب ڈیسک )محکمہ تعلیم نے چترال میں حالیہ بارشوں کے باعث 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے میٹرک بورڈ کے امتحانات کے پرچے منسوخ کردیئے ہیں۔

یہ فیصلہ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے سربراہان کے اجلاس میں کیا گیا۔

منسوخ شدہ پرچوں کو نئے شیڈول کے مطابق ری شیڈول کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بورڈز نے بروقت امتحانی عملہ تعینات کر دیا ہے اور پرچے نامزد بینکوں کو بھی بھیج دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ امتحانات کے لئے سیکورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔
مزیدپڑھیں:خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کنٹرول رومز کے ذریعے کی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں امتحانات سے متعلق سوالات کے لئے ہاٹ لائن نمبر اور انفارمیشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نقل کی روک تھام کریں گے اور شفاف امتحانات منعقد کریں گے۔

امتحانی پرچے لیک کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم سیکریٹریٹ کے ساتھ مل کر امتحانی مراکز کی نگرانی کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں