Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

حوالات میں بند مرغوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

نوشہرہ(نیوزڈیسک)نوشہرہ کے تھانہ رسالپور میں 7 روز سے حوالات میں بند مرغوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔

عدالت نے تینوں مرغوں کو بحق سرکار ضبط کرکے محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

لاکھوں روپے مالیت کے 3 اصیل مرغے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیے گئے تھے۔

مزیدپڑھیں:سلمان سے ملنے شلپا شیٹی انکے گھر پہنچ گئیں

دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے قاضی واہ سے متصل سفاری پارک نہر سے مگر مچھ برآمد کرلیا گیا۔

مگر مچھ کو علاقہ مکینوں ںے ریسکیو کرلیا، جسے دوبارہ سفاری پارک کے تالاب میں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں