Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا

شیخوپورہ: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے ایک ایسا ادارہ ہے، جس پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ موٹروے دیگر اداروں کے لیے مثالی ہے، موٹروے پولیس افسر پر رشوت ستانی کا کوئی الزام نہیں، موٹروے کی بہتری کے لیےمقرر اہداف جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

 مزید پڑھیں: آڈیو لیکس کیس، بیرسٹر اعتزاز احسن اور جسٹس بابر ستار کے درمیان دلچسپ مکالمہ ،عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی

وفاقی وزیر نے افسران کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر تا حیدرآباد موٹروے کو جلد مکمل کرنا ترجیح، شمالی علاقہ جات کے لیے بھی موٹر وے بنانا چاہتے ہیں اور اسلام آباد سے گلگت، اسکردو تک موٹروے لائیں گے جو گیم چینجر ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں