Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آڈیو لیکس کیس، بیرسٹر اعتزاز احسن اور جسٹس بابر ستار کے درمیان دلچسپ مکالمہ ،عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آڈیو لیکس کیس کی سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ دوران سماعت عدالتی معاون بیرسٹراعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا نام لیا تو جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کس کی بات کررہے ہیں یہاں توبہت سارے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹس ہیں؟جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ب

یرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ میں پنجاب ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی بات کررہا ہوں،عدالتی معاون بیرسٹر اعتزاز احسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے عدلیہ نےکھڑا ہونے کافیصلہ کرلیا ہے،عدالت کو الیکشن 90دن کے اندر نہ ہونےپر بھی سٹینڈ لیناچاہئے تھا
اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
اب بھی وقت ہے کہ ہم پاکستان میں ہونیوالے مظالم اور جمہوریت دشمنی کیخلاف کھڑے ہو جائیں اور اپنا ہاؤس ان آرڈر کریں۔میں پارلیمان اورآئین کی سپر میسی پر یقین رکھتا ہوں،عدالت کا کام جائز یا ناجائز قرار دینا ہے اور اس آرڈر پر عمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں