Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ایجنٹ مافیا سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئےاہم خبر آگئی

لاہور: پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی اور ایجنٹ مافیا کو پیسے دینے کے ثبوت سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا کو پیسے دینے کے ثبوت دکھائے۔

پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرتے وقت ’’ٹیکس‘‘ ٹوکن مشین بھی خراب ہوئی تھی جب کہ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

 مزید پڑھیں : ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا

محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے تبادلے اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔

اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ آفس میں شہریوں سے ان کے مسائل پوچھے تو بزرگ شہریوں نے بھی اپنی شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں۔ ہے

محسن نقوی نے ڈائریکٹر سے سوال کیا کہ کیا ہو رہا ہے، ہر کوئی ایجنٹوں، عملے سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، میں آپ کے لیے آیا ہوں اور شکایات دور کروں گا، میں نے خود دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں