Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پنجاب میں کسانوں کی گرفتاریاں، کسان رہنماؤں کا شدید رد عمل سامنے آ گیا

لاہور: پنجاب میں کسانوں کی گرفتاریوں پر کسان رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر اور سرکاری نرخ پر خریداری نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

کسان رہنماؤں نے آج پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دی جس کے بعد پنجاب پولیس نے روایتی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کسانوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

 مزید پڑھیں:  ایجنٹ مافیا سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئےاہم خبر آگئی

کسانوں کی گرفتاریوں پر کسان رہنماؤں کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ صدر پاک کسان اتحاد چوہدری حسیب انور کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کے جائز حقوق نہیں دے رہی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ گرفتاریاں حالات کو خراب کر رہی ہیں، حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مرکزی صدر چیمبر آف ایگریکلچر پاکستان شوکت چدھڑ نے بھی کسانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے ہیں، گرفتاریاں نہ روکی گئیں تو تمام کسان تنظیمیں ملک گیر احتجاج کریں گی۔

چوہدری حسیب انور نے کہا کہ منڈی میں کسانوں کی 3 ہزار روپے مالیت کی گندم چوری ہو رہی ہے، پولیس کسانوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں