پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنے ہی گھر میں اہم قومی عہدوں پر فائز ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان میں عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنے ہی گھر میں اہم قومی عہدے بانٹ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر آرام دہ نہیں تھے اس لیے انہیں نائب وزیراعظم بنایا جب کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کسانوں کی گرفتاریاں، کسان رہنماؤں کا شدید رد عمل سامنے آ گیا
انہوں نے کہا کہ جعلی فارم 47 سے حکومت بنانے کے بعد شریف خاندان نے قومی عہدوں کا مذاق بنایا۔ مینڈیٹ چور خاندان جعلی حکومت میں اپنی خواہشات پوری کر رہا ہے اور انہوں نے پاکستان کو جمہوریہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو کہ نواز شریف کے ساتھی بھی ہیں، کو گزشتہ روز نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

