راولپنڈی (نیوزڈیسک) لاہور میں طالبہ ریپ کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر میں طلباء کا احتجاج پھیل گیا ۔ طلباء کا راولپنڈی سے احتجاج ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچ گیا۔
بلو ایریا حالات کشیدہ،پنڈی میں طلبا کا احتجاج، اب تک 190 سے زائد طلبا گرفتار،طلباء کا احتجاج ، پنجاب گروپ کالج راولپنڈی مکمل طور پر تباہ، کھڑکیاں وغیرہ سب کچھ ٹوٹ گیا۔
ایوب پارک مورگاہ جی ٹی روڈ شیلنگ شروع کر دی گئی۔پشاور روڈ نزد کوہ نور ملز ،اسلام آباد ہائی وے نزد کھنہ پل،بلیو ایریا نزد چائنہ چوک ،سکستھ روڈ،راولپنڈی پولیس طلباء احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کا استعمال ،پولیس کی مزید نفری طلب، طلباء کا پولیس اہلکاروں پر پتھراو پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی ،
سٹوڈنٹس نے سسکتھ روڈ پر پنجاب کالجز کی دو عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ شیلنگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا، سیکتھ روڈ سے صدیقی چوک جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
بڑا بریک تھرو، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں
