Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

فیصل آباد: 9 مئی کیس،اسد عمر، علی امین گنڈاپورکی ضمانت منسوخ

فیصل آباد(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی واقعے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منسوخ کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کر دیں۔پی ٹی آئی وکیل کے مطابق دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے ضمانتیں خارج کیں جبکہ راجہ بشارت کی ضمانت قبل ازوقت گرفتار کنفرم ہو گئی۔

پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے خلاف 9 مئی واقعے پر فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نامزد ہیں۔ 9 مئی واقعے کے مقدمے مختلف شہروں میں درج کیے گئے تھے۔
وفاقی پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ، دوسینٹرز جگہ سے غائب

یہ بھی پڑھیں