اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری،سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت۔احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے کیس کی سماعت کی ،
صدر مملکت آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے وکیل ارشدتبریز احتساب عدالت پیش ، نوازشریف کےوکیل قاضی مصباح، پلیڈر راناعرفان احتساب عدالت پیش ہوئے،وکیل قاضی مصباح نےسپریم کورٹ نیب ترامیم فیصلےکےبعدریفرنس کےدائرہ اختیارپر اعتراض اٹھادیا۔
وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ21دسمبر 2022 میں توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس نیب کو بھیجا گیا ، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم پر حالیہ فیصلہ دیا،
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد نیب ریفرنس کا دائرہ اختیار موجودہ عدالت میں نہیں بنتا، سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدریفرنس نیب کوواپس بھیجاجائے۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،
احتساب عدالت نے وکیل صفائی کو دائرہ اختیار سے متعلق درخواست جمع کروانے کی ہدایت کردی، توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
فیصل آباد: 9 مئی کیس،اسد عمر، علی امین گنڈاپورکی ضمانت منسوخ
