اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترامیم کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ آئینی ترامیم پر کسی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کی آئینی ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس لیے وہ ایسی ترامیم نہیں کر سکتی۔
ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے ملک بھر میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر، ہر سطح پر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے مطابق، یہ حکومت عوامی حمایت سے محروم ہے اور ان کے پاس آئین میں تبدیلی کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
ان بیانات کے بعد ملکی سیاست میں مزید کشیدگی کا امکان ہے، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں اور حمایت یافتہ حلقوں میں احتجاجی تیاریوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کیساتھ مشاورت مکمل ،تفصیلات پریس کانفرنس میں دینگے، بیرسٹر گوہر


