اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے 45 منٹ ملاقات ہوئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ ملاقات ہوئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ جیل جانے کے بعد عمران خان نے اپنے جیل کی حالت کا ذکر کیا ہے، 5 دن تک ان کے سیل میں بجلی نہیں تھی، گزشتہ دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار اور ٹی وی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی، وہ صرف ڈھائی گھنٹے اپنے سیل سے باہر آتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر امید ہیں اور قوم کے لیے ان کا پیغام بھی یہی ہے کہ اگر 100 سال بھی اس جیل میں گزارنا پڑیں تو گزاروں گا، ملک میں آئین اور قانون کے بالادستی کے لیے لڑتا رہوں گا اور عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم عمران خان کے ساتھ جیل میں نارواسلوک کی پرزور مذت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حقوق کا خیال رکھا جائے اور انہیں وہ سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
مزیدپڑھیں :بانی پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم میں حکومت کا ساتھ دینے سے انکار، ملک گیر احتجاج کی کال


