Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

راولپنڈی اسلام آباد میں  مصنوعی بارش، محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے، جبکہ پنجاب میں مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصنوعی بارش کے لیے ‘سیڈ کلاوڈنگ’ (Cloud Seeding) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ہونے والی بارش ‘سیڈ کلاوڈنگ’ کے نتیجے میں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے ‘کلاوڈ سیڈنگ’ کی گئی تھی، جس کے کچھ گھنٹوں بعد جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے اثرات لاہور پر بھی دکھائی دینے کا قوی امکان ہے، جس سے سموگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس کامیاب تجربے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون سے بھی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا، جسے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب میں بارشوں کی کمی کو پورا کرنے اور سموگ کی شدت کو کم کرنے کی امید ہے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: میٹرو بس حادثے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق، انتظامیہ موقع سے غائب

یہ بھی پڑھیں