Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

4300 پاکستانی بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے، وزیرداخلہ محسن نقوی کی سسعودی ہم منصب کو بریفنگ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج یہاں سعودی نائب وزیر داخلہ ناصر بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے ایجنڈے میں پاک سعودی تعلقات کے فروغ، نیم فوجی دستوں کے باہمی تبادلے، پولیس اور مشترکہ تربیت کے امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور شامل تھے۔میٹنگ کا ایک اہم نتیجہ نقوی کی طرف سے اسلام آباد اور ریاض کو ‘جڑواں شہر’ قرار دینے کی تجویز تھا جس پر سعودی مندوب نے بھی اتفاق ظاہر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ 4,300 بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا گیا ہے ۔

دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔ 419 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کر لی جائے گی۔دو طرفہ تعاون پر بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کی بھی تعریف کی۔سعودی نائب وزیر داخلہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ ہم نیم فوجی دستوں اور پولیس کے تبادلے اور مشترکہ تربیت کیلئے تیار ہیں۔ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے بھی شرکت کی۔

حکومت پنجاب کا درخواست دینے والی ہر طالبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں