Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان 2 مقدمات میں‌بری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مقدمہ کی سماعت،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمات کا معاملہ، اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دو مقدمات سے بری کردیا

کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے کی۔ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پراسکیوٹر سمیع اللّٰہ جسرا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکلاء نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے عدالت سے رول آف کنسسٹنسی کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے.
4300 پاکستانی بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے، وزیرداخلہ محسن نقوی کی سسعودی ہم منصب کو بریفنگ

یہ بھی پڑھیں