چارسدہ(نیوز ڈیسک) تھانہ بٹگرام کی حدود میں امامِ مسجد کے تنازعے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نمازِ تراویح کے دوران پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دونوں فریقین کے دو، دو افراد شامل ہیں۔ واقعہ امامِ مسجد کے تقرر کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی بیٹنگ لائن فلاپ، جنوبی افریقا نے 76 رنز سے شکست دے دی




