Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

بلوچستان میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

کوئٹہ(اوصاف نیوز) حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر میں 15 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی لگائی گئی ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہنڈا اٹلس کارز نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ ایچ آر وی ای: ایچ ای وی متعارف کرادی

یہ بھی پڑھیں