Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

بلوچستان کی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)حکومت بلوچستان نے صوبے کی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ خزانہ، تعلیم اور داخلہ میں افسران کے عہدوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق حسین کو ڈائریکٹر جنرل خزانہ و اکاؤنٹس کے عہدے سے ہٹا کر سپیشل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے،جاوید مسعود زہری کو ڈی جی خزانہ و اکاؤنٹس مقرر کر دیا گیا،فخرالدین کو ایڈیشنل سیکریٹری سی ایم سیکریٹریٹ سے تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کیا گیا۔

ندیم احمد شرجیل (سابق ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن) کو S&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،زاہد خان (ڈی سی پشین) کو ایڈیشنل سیکریٹری سی ایم سیکریٹریٹ مقرر کیا گیا ہے،منصور احمد کو ڈپٹی کمشنر پشین تعینات کیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) راجہ اختر عباس (ڈی سی مستونگ) اور سعید احمد ڈومر (ڈی سی قلعہ سیف اللہ) کو بھی S&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بہرام سلیم (ڈی سی شیرانی) کو ڈی سی مستونگ تعینات کیا گیا ہے۔

ساگر کمار کو ڈی سی قلعہ سیف اللہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسٹارلنک کا نیا منصوبہ،کم قیمت میں تیزرفتارانٹرنیٹ کی سہولت

یہ بھی پڑھیں