Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ(30 اگست 2025): ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بلوچستان کے شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستاب کے شہر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ کے حکم پر موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔

تاہم آج پھر سے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس یکم اگست سے معطل ہے۔

موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیا، اسپتال اور واپڈا سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اداروں کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں:نالہ ڈیک میں دوبارہ طغیانی کا خطرہ، نقل مکانی کی ہدایات جاری

یہ بھی پڑھیں