Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

بھارتی خارجیوں کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ناکام،5شرپسند ہلاک، 6جوان شہید

کوئٹہ ( اوصاف نیوز) سکیورٹی فورسز نے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کی فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) ہیڈکوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق خارجیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ہیڈکوارٹرز کی دیوار سے ٹکرا دی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں دیوار جزوی طور پر گرگئی اور ملحقہ شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کی ہیڈکوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، جب کہ دھماکے سے تین بے گناہ شہری زخمی اور ایف سی کے 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہندوستانی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ خوارج جہنم واصل کردیے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اور پاک فوج کے چھ بہادر جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واضح رہے ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کا آج صبح بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، حکومت کی مشکلات میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں