نوشکی ( اوصاف نیوز)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔
نوشکی پولیس کے مطابق نوشکی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا


