Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

معروف اینکر عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صحافی عمران ریاض خان کو پیر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خان کو حکام نے فلائٹ میں سوار ہونے سے کیوں روکا گیا ؟اینکر و صحافی عمران ریاض خان کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے باہر جانے کی اجازت دی تھی ۔
گرمی کی شدت سے کیسے بچا جائے؟
صحافی عمران ریاض خان کو حج کی ادائیگیکیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے سے روک لیا گیا۔سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران ریاض خان ایئرپورٹ پر موجود ہیں جہاں وہ عملے کے ایک رکن سے اس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ایئرپورٹ آفیشل سٹاف عمران ریاض خان کو دستاویزات چیک کرتے ہوئے آگاہ کرتا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں اب بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں