Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

اسلام آباد، نامعلوم افراد نے شہری کو دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے مرکز آئی ایٹ میں شہری دن دیہاڑے قتل کردیا، عینی شاہدین کے مطابق ہائی لیکس پر سوار نامعلوم افراد نے اچانک کا رسوار شخص پر گولی چلادی گولی لگنے سے شہری زخمی، زخمی حالت میں شہری قریبی عمارت میں گھس گیا

تاہم ہلکس میں موجود نامعلوم افراد نے زخمی شہری کو پکڑ کر دوبارہ گولیوں سے بھون ڈالا ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت قمر راجہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
ارشد ندیم کی اہلیہ’ کیساتھ وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں