Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں کوئی نیا قانون نہیں بنایا جا سکتا۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہتک عزت کے قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون عجلت میں لایا گیا۔ درخواست میں عدالت سے ہتک عزت کے قانون کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت بل قانون بن چکا ہے، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

 مزید پڑھیں:  کار سرکار میں مداخلت کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس گرفتار

یہ بھی پڑھیں