Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

ضمنی انتخاب، نون لیگ نے میدان مارلیا،مٹھائیاں تقسیم،بھنگڑے،جشن کا سماں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر27 پولنگ اسٹیشن میں 6 ہزار 293 ووٹ پول ہوسکےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جبران حیدر نے 1329 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار پیر زادہ ذیشان علی نے 1284 ووٹ لیےپاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل اعظم بٹ نے 900، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک عبدالرؤف نے 705 ووٹ، آزاد امیدواروں اعجاز احمد نے 39، طیب افتخار نے 6 اور ذیشان نے 9 ووٹ حاصل کیے۔

ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سی آئی او کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع نے نتائج مرتب کیے، جہاں پولنگ کی شرح کم رہی اور مجموعی طور پر36 ہزار 534 میں 6 ہزار 293 ووٹ کاسٹ ہوئےخیال رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپندی کے وارڈ 6 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ممبر کنٹونمنٹ ملک منصور افسر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد، رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، پی ٹی آئی کے زیاد خلیق کیانی، بہروز بشارت راجا اور احمد ناصر راجا نے پولنگ اسٹیشننز کے دورے کیے۔

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں