کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پہلے روز لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام سندھی زبان کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی لیک ہوگیا۔امتحانی ہالوں میں موبائل فون کی ممانعت کے قوانین کے باوجود، طالب علموں کو واٹس ایپ کے ذریعے امتحان حل کرنے کیلئے اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے لاڑکانہ بورڈ کی دھوکہ دہی اور پیپر لیک کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔
فوادچودھری کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی گئی
اسی طرح خیرپور میں بھی امتحان شروع ہونے سے قبل انگلش کا پرچہ لیک کرکے واٹس ایپ گروپس پر گردش کر دیا گیا۔ طلباء نے امتحان کو حل کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کیا، مبینہ طور پر کچھ انویجیلیٹرس نے ان کی مدد کی۔بدھ سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سندھ بھر میں 12 جون تک جاری رہیں گے۔
