Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

کراچی ، خواتین کے درمیان لاتوں ، مکوں ، گھونسوں کا آزادانہ استعمال،ریسٹورنٹ میدان جنگ میں تبدیل

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں 2 خواتین کے درمیان بغیر پوچھے کرسی اٹھانے پرتصادم، مکوں ، لاتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسادیئے۔

ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں معمولی بات پر ہونے والے دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کا معاملہ تھانے تک جا پہنچا، مردوں کے ساتھ خواتین بھی آپس میں گتھم گھتا ہوگئیں

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی اٹھانے پر وہاں موجود دو خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا.تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی کود پڑیں، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا ۔ لڑائی کا افسوسناک واقعہ خیابان سحر میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ میں میں ٹیبل کیساتھ رکھی کرسی اٹھانے پر وہاں موجود 2 خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں مردوں کیساتھ خواتین بھی کود پڑیں،

جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ڈیفنس فیزسکس میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل سے کرسی اٹھانے پر دو فیملیز آپس میں لڑ پڑیں، جس میں خواتین نے بھی ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا، خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے۔

جھگڑے کا واقعہ خیابان سحر کے نجی ریسٹورنٹ میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دونوں فریقین کو تھانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں شامل ایک خاندان اقبال میمن کا ہے جو محکمہ داخلہ سندھ میں اہم عہدے پر فائز ہیں،


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران نے دونوں فریقین میں سے ایک فریق کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔
عراق میں پاکستانی زائرین کی غیر قانونی سرگرمیاں بے نقاب ،بڑی کارروائی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں