Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کراچی: طلباء کیلئے خوشخبری، انٹر بورڈ کا فیس معاف کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری ، ا نٹر بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے فریش امیدواروں کی فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی انٹربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا اور امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی۔

انٹرمیڈیٹ امتحانی فارمز کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی سہولت بھی دی گئی جو 13 مارچ تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔ تعلیمی ادارے 5 مارچ تک امتحانی فیس کے پے آرڈرز بورڈ آفس میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

لیٹ فارم فیس مقرر! 500 روپے اضافی فیس کے ساتھ 10 مارچ تک، جبکہ 1000 روپے فیس کے ساتھ 13 مارچ تک موقع دیا گیا ہے۔ نجی و سرکاری تعلیمی ادارے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانے کے پابند ہوں گے ۔

واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا ملازم پر تشدد،تھپڑوں کی بارش کردی

یہ بھی پڑھیں