Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کامران اصغر قریشی کو ڈ یفنس خیابان مومن میں ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

ا یس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

یہ بھی پڑھیں