Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

امتحانات کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن

کراچی (اوصاف نیوز)کمشنر کراچی نے امتحانات کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایف بی آئی ایس ای کے سالانہ امتحانات جمعہ سے ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آئی ایس ای کے سالانہ امتحانات 12 ستمبر سے شروع ہوں گے، ایف بی آئی ایس ای کے امتحانات 10 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔

امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی، دو سو گز کے دائرے میں عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

امتحانی مراکز میں ہتھیار لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے، حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں