کراچی (اوصاف نیوز)سندھ ایمپلائیز الائنس کا مشترکہ احتجاج رنگ لے آیا ،سندھ حکومت نے ملازمین کی پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے لاکھوں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری کی بات سامنے آئی ہے،سندھ سرکارنے ملازمین کی پنشن اصلاحات کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ۔
31 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ۔محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ایس آر محمد افضل چنہ کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ سندھ حکومت نےسرکاری ملازمین کو نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔حکومت کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کیا تھا ۔سندھ کابینہ کی اجازت کے بعد نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا .
مزید پڑھیں:عمران خان علی امین ملاقات میں کشیدگی، سنگین الزامات سامنے آگئے
