Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

متحدہ رہنما کا واٹس ایپ ہیک،لواحقین سے پیسے بٹور لیے گئے

کراچی ( اوصاف نیوز)سائبر کرائمز سے سیاسی رہنما بھی محفوظ نہ رہ سکے، متحدہ قومی مومنٹ کی ایم این اے نکہت شکیل کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔

نوسرباز نے واٹس ایپ کو ہیک کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی پیسے بٹورے۔

نکہت شکیل نے کہا کہ عوام غیر ضروری فون کالز نہ سنیں اور فوری شکایت کریں، ایک کال کے ذریعے میرا واٹس ایپ ہیک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ذہن کو تیار رکھیں، کسی بھی غیر ضروری کال یا میسج کا جواب نہ دیں، اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات یا کسی لنک پر کلک نہ کریں۔

ایم کیو ایم رہنما کے مطابق بینکوں کو ای میل بھیجی گئی جس سے رقم کی درخواست کی گئی، ہمارے سائبر کرائم کے مختلف محکمے اس پر کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیمیں شامل

یہ بھی پڑھیں