Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سندھ حکومت کا عید تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت سندھ نے عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس مطابق صوبہ سندھ میں عیدالاضحیٰ کی 4 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں عید تعطیلات 26 مئی بروز منگل سے شروع ہو کر 29 مئی بروز جمعہ تک جاری رہیں گی۔

شہر قائد کے باسی عید پر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے، سندھ کے عوام عید پر 6 چھٹیاں انجوائے کریں گے کیونکہ جمعہ تک عید تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 3 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔ وفاقی سرکاری ادارے، دفاتر اور متعلقہ محکمے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین روز تک بند رہیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت اعلان سے انہیں سفر، خریداری اور قربانی کے انتظامات بہتر انداز میں کرنے میں آسانی ہو گی۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اب سرکاری ملازمین اور عام شہری عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سروس معطل

یہ بھی پڑھیں