اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس ، نیا ادارہ تشکیل دینے کا فیصلہ،وزارت صحت حکام کیمطابق ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کیلئے حکومت نے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بورڈ کرے گا۔
صحت حکام کے مطابق ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے، وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔حکام وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومتی وزراء عوام کے سامنے پیش ہونگے، آسک منسٹر مہم شروع
