Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

امریکی ایف ڈی اےکا لیزسےمتعلق انتہائی خطرناک انکشاف

امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے لیز کلاسک پوٹیٹو چپس کی دو امریکی ریاستوں اوریگون اور واشنگٹن میں واپسی (ریکال) کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ ان چپس میں غیر اعلانیہ دودھ کی آمیزش ہوسکتی ہے، جو دودھ سے الرجی یا حساسیت رکھنے والے افراد کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایف ڈی اے نے گزشتہ ماہ 13 آونس وزن والے مخصوص پیکٹس کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا تاہم، دیگر لیز پروڈکٹس، فلیورز، سائز یا ویریٹی پیکٹس اس ریکال میں شامل نہیں ہیں۔

ایف ڈی اے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا “جن افراد کو دودھ سے الرجی یا شدید حساسیت ہے وہ ان چپس کے استعمال سے سنگین یا جان لیوا الرجک ردعمل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ایجنسی نے پیر کے روز اس ریکال کو “کلاس ون ” کیٹیگری میں شامل کر دیا جو اس کا سب سے زیادہ خطرناک درجہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ چپس استعمال کرنے سے “سنگین صحت کے مسائل یا موت واقع ہو سکتی ہے۔”کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں اس مسئلے کی اطلاع ایک صارف سے ملی تھی۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی الرجک ردعمل کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں