Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

برطانیہ میں کووڈ کی نئی قسم ’اسٹریٹس‘ کا خطرناک پھیلاؤ

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں کووڈ کا ایک نیا ویرینٹ ’اسٹریٹس‘ تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد خاصی بڑھ چکی ہے۔

اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی 3 شامل ہیں۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک انگلینڈ میں کووڈ کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں سے کتنے اس نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔

نمایاں علامات
اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہو جانا) کو قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ویرینٹ ’نِمبس‘ میں غیرمعمولی گلے کی خراش کو نمایاں علامت کہا گیا تھا۔

عالمی صورتحال
ایکس ایف جی کی موجودگی یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکا میں بھی رپورٹ ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ایکس ایف جی کو ’مانیٹر کیے جانے والا ویرینٹ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال یہ عالمی صحت کے لیے بڑا خطرہ نہیں۔

ویکسین اور خطرات
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی شواہد موجود نہیں کہ اسٹریٹس ویرینٹ سنگین بیماری یا اموات کا باعث بنتا ہے۔

موجودہ ویکسینز اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں خواہ وہ علامات کو کم کرنے کے لیے ہوں یا سنگین بیماری سے بچاؤ کے لیے ہوں۔

البتہ وائرس میں ہونے والی اسپائک پروٹین کی تبدیلیاں اس کی قوت مدافعت سے بچ نکلنے کی صلاحیت کو کچھ حد تک بڑھا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:رجب بٹ پر مرد ساتھیوں کے ساتھ تعلقات کے الزامات نے سوشل میڈیا ہلا دیا

یہ بھی پڑھیں