کراچی(ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ میں منکی پاکس اور چکن پاکس جیسی پراسرار جلدی بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے ، تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں بچوں اور بڑوں میں منکی پاکس اور چکن پاکس جیسی علامات والی ایک پراسرار جلدی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آغا خان ہسپتال کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا مشتبہ کیسز کے نمونے فوری ٹیسٹ کے لیے آغا خان ہسپتال بھیجنے اور نتائج سے محکمہ صحت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا اور کمشنر سکھر نے سیکرٹری صحت کو خط لکھ کر ڈویژن بھر میں فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ ضلع خیرپور ہے جہاں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس بیماری میں مبتلا 7 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے بعد پورے ڈویژن میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے بتایا کہ خیرپور میں جلد کی بیماری سے اب تک 7 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اب تک اس بیماری کے 16 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی علامات منکی پاکس اور چکن پاکس سے ملتی جلتی ہیں۔
خیرپور کے ایک نجی ہسپتال میں 4 کیسز سامنے آنے پر اسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکھر کے ایک نجی ہسپتال میں بھی کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سول ہسپتال سکھر اور خیرپور ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر آئسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آغا خان ہسپتال کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا مشتبہ کیسز کے نمونے فوری ٹیسٹ کے لیے آغا خان ہسپتال بھیجنے اور نتائج سے محکمہ صحت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا اور کمشنر سکھر نے سیکرٹری صحت کو خط لکھ کر ڈویژن بھر میں فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمشنر آفس سکھر میں تمام متعلقہ محکموں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بیماری کی علامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈویژن بھر میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی اور ہسپتالوں میں ایس او پیز (SOPs) پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ شکست کا اعتراف