Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بہن کی شادی میں ماما کی آمد پر کرشنا خوشی سے نہال

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار گووندا جھگڑا بھول کر بھانجی کی شادی میں پہنچ گئے، جس پر کامیڈین کرشنا ابھیشیک خوش ہوگئے۔

گووندا اور ان کی بیوی سنیتا آہوجا کا گزشتہ 8 برسوں سے کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے، تاہم کرشنا اور کو اس وقت بڑا سرپرائز مل گیا جب گزشتہ روز ممبئی میں ہونے والی ان کی بہن آرتی سنگھ کی شادی میں گووندا دیپک چوہان کے ساتھ پہنچ گئے۔

مزیدپڑھیں:بھانجے کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ماموں چل بسا،ویڈیووائرل

بالی ووڈ اداکار نے سیاہ سوٹ پہن کر کرشنا کی بہن کی شادی میں انٹری دے کر سب کو حیران کردیا، جنہیں دیکھ کر کرشنا ابھیشیک بہت خوش ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ ماما آگئے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گووندا اور کرشنا کے 8 برس سے تعلقات خراب چل رہے ہیں، وہ ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے، ایک موقع پر کامیڈین نے گووندا کی آمد کے موقع پر کپل شرما شو بھی چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں