ممبئی(ویب ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری میں پے در پے جنسی استحصال کے واقعات پر ہیما کمیٹی کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کے بعد مختلف اداکارائیں بھی کھل کرسامنے آنے لگی ہیں۔
رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اداکاراؤں نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کھل کر بولنا شروع کردیا ہے، اور اپنے ساتھ ہونے والے تلخ واقعات کو بیان کرنے لگی ہیں۔
ایسے میں ماضی کی ایک خوبرو اداکارہ جن کو سلمان خان کی گرل فرینڈ بھی سمجھا جاتا تھا۔
سومی علی ہیما کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں بدسلوکی کے واقعات کا سامنا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو ذاتی طور پر می ٹو (#MeToo) واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور یہ وارننگ بھی ملی کہ اگر اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتی ہو تو ایک مخصوص شخص کے پاس جانا ہوگا۔
سومی علی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے انتہائی شرمندگی کے مناظر دیکھے، خواتین کو صبح سویرے ہوٹلوں سے پریشانی کے عالم میں باہر آتے دیکھا، ان خواتین کو نامور لوگوں نے، جن میں اداکار بھی شامل ہیں، استحصال کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا تجربہ صرف ایک کہانی ہے اور فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک، چاہے وہ کیرالہ میں ہو یا کہیں اور، یہ ظاہر کرتا ہے کہ نظام میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہیما کمیٹی کی رپورٹ انڈسٹری کےلیے ایک بیداری کا باعث بنے گی تاکہ وہ خواتین اور مردوں کی حفاظت کرے، جو بدسلوکی کا شکار ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انڈسٹری نے ان خواتین کو بہت کم مدد کی پیشکش کی ہے جو ہراساں کیے جانے کے خلاف کھڑی ہوئیں یا اپنی آزادی کا دعویٰ کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔ انہوں نے بذات خود جن چیلنجز کا سامنا کیا ان سے یہ واضح ہوگیا کہ ان کی آواز کی قدر نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ ہیما کمیٹی کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کرنا ایک عام سی بات ہے، ڈائریکٹر، پروڈیوسر سے لے کر پروڈکشن کنٹرولر تک سب خواتین کو ہراساں کرنےمیں شامل ہیں۔
ملیالم فلم انڈسٹری میں ایڈجسٹمنٹ اور سمجھوتہ بہت عام الفاظ ہیں اور شواہد کی بنیاد پر یہ ماننا پڑا کہ انڈسٹری کے بڑے نام بھی اس میں ملوث ہیں۔
واضح رہے رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ملیالم اداکار سوچتے ہیں کہ خواتین فلموں میں قابل اعتراض مناظر فلمانے سے کتراتی نہیں ہیں تو وہ آف سیٹ بھی ایسا کرنے کے لیے راضی ہوں گی اور یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے مرد خواتین سے کھلے عام جنسی تعلق بنانے کا کہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گھر گھر پرفیوم فروخت کرنیوالے ویویک کامیاب بزنس مین کیسے بنے؟
