ممبئی(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس سیریز ‘ہیرا منڈی میں اپنی ‘گجاگامنی واک‘ کے ذریعے کروڑوں پرستاروں کے دل کی دھڑکنیں تیز کردینے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی جانب سے حال ہی میں اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی گئی۔اداکارہ کی شادی پر جہاں مداح خوش نظر آرہے ہیں وہیں انسٹاگرام پر ان کا بائیو بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
اداکار ادیتی راؤ حیدری کا انسٹاگرام بائیو دیکھ کر مداح سوچ میں مبتلا ہیں کہ آخر اداکارہ کے ‘یونیک بائیو‘ کا مطلب کیا ہے؟ آئیے ادیتی کے انسٹاگرام بائیو کو ‘ڈی کوڈ’ کرتے ہیں۔
ادیتی راؤ حیدری کا منفرد انسٹا بائیو
بالی وڈ کی ہر اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام بائیو میں کوئی نہ کوئی دلچسپ بات لکھی جاتی ہے جیسا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا بائیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔اسی اثناء میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی جانب سے انسٹاگرام کی زینت بنایا گیا بائیو بھی ان کی شادی کے موقع پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اپنے انسٹاگرام بائیو میں اداکارہ ادیتی کا کہنا ہے کہ ‘ایسی دنیا جہاں کارڈاشیئنز کو مرکزِ نگاہ بنایا جاتا ہے، اس میں اپنا مقام اوڈری کی طرح بناؤ‘۔
اوڈری کون ہیں؟
آنجہانی اوڈری ہیپ برن برطانیہ کی نامور اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے کامیاب کریئر سے ہالی ووڈ پر کئی دہائیوں تک راج کیا۔
انہیں آج بھی ہالی وڈ میں اپنی فلموں اور فیشن سینس کی بدولت ایک آئیکون سمجھا جاتا ہے۔
اداکارہ کو امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے کلاسیکل ہالی ووڈ سنیما کی تیسری عظیم ترین خاتون اسکرین لیجنڈ کےکا خطاب دیا تھا۔اداکارہ اوڈری ہیپ برن ہالی وڈ کلاسک سینما میں اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے زبردست ڈریسنگ سینس کی وجہ سے بھی مقبول تھیں جس کے لیے انہیں ہال آف فیم کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے کریئر میں کل 31 اعلیٰ معیار کی فلمیں کیں، ان کی خوبصورتی اور اداکاری کو آج بھی ہالی وڈ میں تاریخی درجہ حاصل ہے جس کا ثبوت ‘ایمپائر میگزین‘ کے ‘آل ٹائم ٹاپ 100 مووی اسٹارز‘ میں ان کے نام کی شمولیت ہے۔ آڈری ہیپ برن کینسر میں مبتلا ہونے کے سبب 63 برس کی عمر میں 20 جنوری 1993 کو سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:فلم انڈسٹری میں بدسلوکی کا سامنا کیا، سومی علی کا انکشاف
