لاہور(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرش بننا تو آسان ہے لیکن ‘کبھی میں کبھی تم‘ کی شرجینا تو آج کل یونیورسل کرش بن چکی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے کوئی بھی ویڈیو یا تصویر کے سامنے آنے کی دیر ہوتی ہے کہ چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ’کرش، کیوٹی، خوبصورت، حسین، موسٹ بیوٹیفل، جانم، پریٹی‘ جیسے کمنٹس کی بھرمار ہوجاتی ہے۔
اپنے شوخ مزاج اور بے ساختہ جواب دے کر سامنے والے کو حیران کردینے والی ہانیہ ہامر نے اپنی ایک مونوکروم ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک صوفے پر کھلے بالوں میں عام حالت میں پوز دیتے ویڈیو بنوارہی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ’پر یہ منزل تو نہیں‘ لکھا اور ساتھ ہی ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر کو ٹیگ بھی کیا۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث ہانیہ عامر آج کل خوب چرچوں میں ہیں۔
اس ڈرامے میں انہوں نے فہد مصطفی کے مقابل شرجینا کا کردار نبھایا اور اس کردار کی وجہ سے شہرت کے آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ادیتی راؤ حیدری کے انسٹاگرام بائیو میں خاص کیا؟
