ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے افیئر کی خبروں کے بعد اداکارہ نمرت کور کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور ان دنوں ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
اپنی ویڈیو میں وہ پنجابی میں کہتی ہیں کہ ’دوستی اتنی پکی ہونی چاہیے کہ لوگ دیکھتے ہی جل جائیں‘۔اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری اور کے سی (کرم چند) کی دوستی تو ہے ایسی۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر ایک طرف ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش میں ہیں تو دوسری طرف ابھیشیک کے اداکارہ نمرت کور سے تعلق کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کا زیادہ بولی کے ساتھ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

