Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی؟ حقیقت سامنے آگئی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

یہ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہیں۔ ویڈیو میں شعیب ملک مداحوں کو آٹو گراف دیتے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ اُن کی اہلیہ ناراض نظر آرہی ہیں اور بار بار منہ دوسری طرف موڑ لیتی ہیں۔ اس رویے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مبذول کرائی اور بحث چھیڑ دی کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ جس میں سابق کپتان کی فیملی نے شرکت نہیں کی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں کو حالیہ مہینوں میں کسی عوامی تقریب میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے 2023 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے خلع کے ذریعے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی جانب سے ان افواہوں پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کے تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔
مزیدپڑھیں:رشمیکا مندانا نے معروف اداکار سے منگنی کرلی

یہ بھی پڑھیں