لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر دوبارہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جس میں عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
عاصم اور ہانیہ کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، تاہم بعد ازاں ان کے درمیان دوری پیدا ہوگئی اور عاصم نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔
حال ہی میں دونوں کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا۔ عاصم نے اپنی سالگرہ سے قبل ایک دھندلی تصویر پوسٹ کی، جس میں مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، جسے سوشل میڈیا صارفین تعلق کی نئی شروعات کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
گزشتہ شب عاصم کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کی نجی ویڈیوز میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے۔
3 مزیدپڑھیں:مہینے میں 50 کلو وزن کم کرنیوالوں کیلئے سپورٹس کار جیتنے کا موقع

