ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن ایک مرتبہ پھر اپنے سخت رویے کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں انہیں فوٹوگرافرز سے سخت لہجے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل کلپ کے مطابق جیا بچن کسی تقریب سے نکل رہی تھیں کہ پیچھے سے ایک فوٹوگرافر نے بلند آواز میں کہا ”بائے میم“۔ یہ جملہ اداکارہ کو ناگوار گزرا اور وہ فوراً رک کر پاپارازی کی جانب متوجہ ہوئیں۔ جیا بچن نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا، ”آپ لوگ تصویر لیں لیکن بدتمیزی نہ کریں۔“
اس کے بعد انہوں نے فوٹوگرافرز کو مزید جھاڑ پلاتے ہوئے کہا، ”چپ رہو، منہ بند رکھو… بس! اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو۔“
جیا بچن ماضی میں بھی میڈیا کی بے جا مداخلت اور غیر ضروری تبصروں پر اعتراض کرتی رہی ہیں، اور اس بار بھی ان کی ناخوشگوار کیفیت واضح طور پر ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔
🚨 REPORTER : Bye Madam !!
JAYA BACHCHAN : "Don't misbehave. Keep your mouth shut, take photos and just don't speak" 🤯
What's wrong with her?pic.twitter.com/PvRQ17IDs4
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) November 16, 2025
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردِعمل دینا شروع کر دیا ہے۔ کچھ افراد نے اداکارہ کے سخت لہجے کو غیر ضروری قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ مسلسل فلیش لائٹس اور آوازوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی حدود کا احترام کیا جانا چاہیے۔
جیا بچن کی اس ویڈیو نے ایک بار پھر پاپارازی اور مشہور شخصیات کے درمیان طویل عرصے سے جاری بحث کو تازہ کر دیا ہے اور تبصروں کا سلسلہ سوشل میڈیا
مزیدپڑھیں:یوکرین اور فرانس کے درمیان 100 رافیل طیاروں کے معاہدے پر دستخط
