اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔
موسمیات کے مطابق آئندہ 02 سے 03 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو،شہید بینظیر آباد،مٹھی44،ٹنڈو جام،حیدرآباد،پڈھیدن ،چھور43،سکرنڈ، میر پور خاص ، موہنجو دڑو ، لسبیلہ ، 42، تربت اور نوکنڈی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


