اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
آج صبح مختلف شہروں کا ریکارڈ شدہ درجہ حرارت:
اسلام آباد: 29°C
لاہور، کراچی، پشاور: 30°C
کوئٹہ: 26°C
گلگت: 23°C
مری: 17°C
مظفر آباد: 25°C
مزیدپڑھیں:پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، شریف خاندان کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

